ہفتہ، 9-نومبر،2024
جمعہ 1446/05/06هـ (08-11-2024م)

ایپل نے آئی فون 16 سمیت اپنی نئی پراڈکٹس متعارف کرادیں

10 ستمبر, 2024 09:50

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے فلیگ شپ اسمارٹ فون آئی فون 16 کے تازہ ایڈیشین سمیت نئی پراڈکٹس متعارف کرا دی۔

رپورٹس کے مطابق پیر کے روز کیلی فورنیا میں اپنے ” گلو ٹائم ” ایونٹ میں ایپل نے اپنے تازہ ترین آئی فونز ماڈل کی نقاب کشائی کی جن میں آئی فون 16، آئی فون 16 پلس، آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس شامل ہیں،آئی فون 16 پلس 899 ڈالر میں دستیاب ہوگا جبکہ آئی فون 16 پرو کی قیمت 999 ڈالر رکھی گئی ہے ۔

آئی فون 16 ایپل کا پہلا مین اسٹرین فون ہوگا جو اکتوبر میں آنے والی اپ ڈیٹ کے بعد ایپل انٹیلیجنس کا بیٹا ورژن استعمال کرے گا،ایونٹ میں ایپل کی جانب سے ایپل واچ 10 اور ایئر پوڈز 4 بھی فروخت کے لیے پیش کئے گئے۔

مزید پڑھیں:آئی فون سستے ہوگئے! نئی قیمتوں میں حیران کن کمی

آئی فون 16 کو گزشتہ ماڈل کے مقابلے میں کچھ نئے رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔ فون کے بیک پر اپ ڈیٹڈ ڈوئل کیمرے کو ایک بار پھر عمودی طور پر ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ کنفیگریشن آخری بار 2020 میں متعارف کرائے گئے آئی فون 12 میں دیکھی گئی تھی۔

آئی فون 16 ہارڈ ویئر میں متعدد نئی تبدیلیاں لاتا ہے، جن میں 3 نینو میٹر پروسیسر (جو آئی فون 15 کے سی پی یو سے 30 فیصد تیز ہے) کے ساتھ ایک نئی اے 18 چپ ، ایک ایکشن بٹن (جو پچھلے سال کے پرو ماڈل میں متعارف کرایا گیا تھا) اور پاور بٹن کے نیچے ایک نیا فزیکل کیمرہ کنٹرول بٹن شامل ہے۔

ایپل واچ 10 کی کم سے کم قیمت 399 ڈالر جبکہ آئی پوڈز 4 کی 129 ڈالر مقرر کی گئی ہے،ایپل واچ میں ایپل الٹرا واچ کے مقابلے مین 40 فیصد بڑی او ایل ای ڈی اسکرین پیش کی گئی ہے جبکہ واچ کی موٹائی صرف 9.7 ملی میٹر ہے جو ایپل واچ سیریز 9 سے 10 فیصد کم ہے۔

اس نئے ایڈیشن کا عمومی ڈیزائن پچھلے ایڈیشن جیسا ہی ہے جس میں مستطیل فریم، بیک پر گلاس ہے جو میگ سیف وائرلیس چارجنگ، فیس آئی ڈی سینسرز، یو ایس بی سی چارجنگ اور ڈیٹا پورٹ وغیرہ کو قابل بناتا ہے۔

خیال رہے کہ پیر کو لانچ ہونے والے ماڈلز دنیا بھر میں ایپل آؤٹ لیٹس پر20 ستمبر سے صارفین کیلئے دستیاب ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top