منگل، 5-نومبر،2024
منگل 1446/05/03هـ (05-11-2024م)

پاکستان میں وی پی این بلاک کرنے کا فیصلہ

09 ستمبر, 2024 19:19

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت سینیٹ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے اجلاس میں کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے حوالے سے شکایات کی بڑی تعداد پر روشنی ڈالی جن میں سے 95 فیصد شکایات ٹک ٹاک، 65 فیصد میٹا اور 22 فیصد کا تعلق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) سے ہے۔

سینیٹر ہمایوں مہمند کے ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کا مقصد انٹرنیٹ کو اسی طرح ریگولیٹ کرنا ہے جس طرح دبئی اور چین میں کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:ایکس اور وی پی این کے حوالے سے پی ٹی اے چیئرمین کا بڑا بیان

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ 20,500 افراد پہلے ہی اتھارٹی کے ساتھ اپنے وی پی این رجسٹرڈ کروا چکے ہیں۔ مزید وی پی این رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک مہم جاری ہے انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این آخر کار بلاک کردیئے جائیں گے۔

سافٹ ویئر ہاؤسز، کال سینٹرز، فری لانسرز اور غیر ملکی مشنز جیسی صنعتوں کے لیے بلاتعطل کاروباری آپریشنز کو یقینی بنانے کے لیے پی ٹی اے نے ایک آسان "ون ونڈو” رجسٹریشن کا عمل متعارف کرایا ہے۔

پی ٹی اے اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) کی ویب سائٹس پر دستیاب یہ سروس 2020 سے اب تک 20 ہزار سے زائد آئی پیز کی رجسٹریشن کو ممکن بنا چکی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top