مقبول خبریں
ایران کا اسرائیل سے غیر روایتی طریقے سے انتقام لینے کا اعلان
تہران: ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی نے کہا ہے کہ اس بار اسرائیل سے بالکل مختلف اور غیر روایتی طریقے سے انتقام لیا جائے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی نے باور کرایا ہے کہ ہمارے رد عمل کا بھیانک خواب اسرائیل کو دن رات دہلا رہا ہے۔ اسرائیل کے حکام اور رہنما اپنا ذہنی توازن کھو چکے اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر ہر لمحہ موت کے منتظر ہیں۔
مزید پڑھیں:اسرائیل کا شام میں فضائی حملہ، 7 افراد شہید
پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف نے مزید کہا کہ اسرائیل یہ نہ سمجھے کہ ضرب لگا کر فرار ہو جائے گا۔ وہ جان لے کہ ان کو بھرپور جواب دیا جائے گا جس سے وہ کسی صورت بچ نہیں سکیں گے۔ اسرائیل کو سبق سیکھائیں گے جس سے وہ جان لے گا کہ شیر کی دم سے نہیں کھیلنا چاہیے۔
دوسری جانب مقامی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف نے یہ نہیں بتایا کہ ایران جوابی کارروائی کب اور کس طرح کرے گا۔
یاد رہے کہ اسماعیل ہنیہ کو تہران کی ایک حساس عمارت میں اس وقت شہید کیا گیا تھا جب وہ نو منتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرکے رات قیام کے لیے اپنے کمرے میں پہنچے تھے۔