جمعہ، 8-نومبر،2024
جمعہ 1446/05/06هـ (08-11-2024م)

وسیم بادامی کا جنید جمشید اور امجد صابری کے کلام نہ سننے کا اعتراف

09 ستمبر, 2024 15:20

کراچی: معروف اینکر پرسن وسیم بادامی نے انکشاف کیا ہے کہ جنید جمشید کی نعتیں اور امجد صابری کے کلام نہیں سن سکتے۔

پروگرام 365 ڈیجیٹل میں شرکت کرتے ہوئے میزبان اشنا شاہ سے گفتگو میں کہا کہ قریبی لوگوں کے گزرجانے سے وہ صدمے میں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ آج تک وہ جنید جمشید کی نعتیں یا امجد صابری کے کلام نہیں سن سکتے کیونکہ صدمے میں وہ یہ عمل نہیں کر سکتے۔

اشنا شاہ اور وسیم بادامی نے یہ بھی بتایا کہ یہ کتنا افسوسناک ہے کہ ایک خاتون کا شکار بننے والے عامر لیاقت کو انصاف نہیں ملا جبکہ مجرم نے ابھی شادی کی ہے اور وہ نارمل زندگی گزار رہی ہے۔

خیال رہے کہ وسیم بادامی نے بہت سے مشہور دوستوں کو کھو دیا ہے جن کے ساتھ انہوں نے اپنی ٹرانسمیشن کے دوران کام کیا تھا۔ وسیم بادامی نے جنید جمشید کے ساتھ شان رمضان میں ایک بڑے کردار کے لئے کام کیا اور انہیں کھونا ہر کسی کی طرح وسیم کے لئے بھی ایک صدمہ تھا۔

انہوں نے مرحوم امجد صابری کے ساتھ بھی ان ٹرانسمیشنز میں کام کیا اور وہ بھی انتہائی المناک انداز میں گئے۔ وسیم بادامی ان چند میزبانوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے مرحوم عامر لیاقت حسین کے ساتھ بھی کام کیا اور یہ تمام افراد گزشتہ چند سالوں میں المناک طریقوں سے کھو گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top