منگل، 15-اکتوبر،2024
پیر 1446/04/11هـ (14-10-2024م)

مقبول خبریں

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

09 ستمبر, 2024 14:41

اسلام آباد: پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چترال، اپر دیر، مالاکنڈ، میں زلزلہ کے معمولی جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ سوات،مینگورہ اور شانگلہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مزید پڑھیں:زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والا دنیا کا سب سے بڑا نیٹ ورک متعارف

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 151کلومیٹرتھی، زلزلے کا مرکزہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر آگئے تاہم زلزلے سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top