منگل، 15-اکتوبر،2024
پیر 1446/04/11هـ (14-10-2024م)

مقبول خبریں

کیا چیف جسٹس نے مدت ملازمت میں توسیع پر رضامندی ظاہر کردی؟

09 ستمبر, 2024 13:57

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ایکسٹینشن لینے سے متعلق خبروں کی ترید کردی۔

فل کورٹ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں چیف جسٹس پاکستان فائز عیسیٰ نے ایکسٹینشن کے حوالے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت باقی چیف جسٹسز کی مدت ملازمت میں توسیع کرنا چاہتی ہے تو کریں لیکن مجھے ایکسٹینشن قبول نہیں۔

چیف جسٹس نے رانا ثنا اللہ کے بیان کی بھی ترید کی اور  کہا کہ رانا ثناء اللہ صاحب کو میرے سامنے لے آئیں،  جس میٹنگ کی بات کی جارہی ہے اس میں رانا ثنا اللہ موجود ہی نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہر جج کا کوئی نہ کوئی رجحان ہوتا ہے، اب کسی کی قسمت کیس کہاں لگ جائے، چیف جسٹس

ہائیکورٹ ججز کے خط سے متعلق کیس کو سماعت کیلئے مقرر نہ کرنے پر جسٹس فائز عیسیٰ نے جواب دیا کہ اسے سماعت کے لئے کمیٹی نے مقرر کرنا ہے، جسٹس مسرت ہلالی ناسازی طبعیت کی وجہ سے نہیں آرہی تھیں اس وجہ سے بینچ نہیں بن پا رہا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top