مقبول خبریں
اسرائیل کا شام میں فضائی حملہ، 7 افراد شہید
شام کے وسطی علاقے میں اسرائیلی فضائی حملوں میں تین عام شہریوں سمیت کم از کم سات افراد شہید ہوگئے۔
سنہ 2011 میں شام میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے اسرائیل نے وہاں سیکڑوں حملے کیے جن میں خاص طور پر ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ مساف کے علاقے میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہے جب کہ 15 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
جاں بحق افراد میں کار سوار ایک شخص اور اس کا بیٹا سمیت تین عام شہری شامل ہیں جب کہ حملے میں چار نامعلوم فوجی بھی جان سے گئے ہیں۔