مقبول خبریں
غزہ جنگ کی کوریج کرنے پر فلسطینی صحافی کو ایوارڈ مل گیا
غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کی کوریج کرنے پر فلسطینی فوٹو گرافر محمد حمص نے ‘ویزا ڈی آر نیوز’ ایوارڈ جیت لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے نمائندہ فلسطینی فوٹوگرافر نے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کی کوریج کرنے پر ویزا ڈی آر نیوز ایوارڈ جیتا۔
ایوارڈز کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کیلئے محمد حمص نے ریکارڈڈ ویڈیو میں کہا ‘میرا بچپن غزہ میں گزرا ہے۔ اپنے کیریئر کے 23 برسوں کے دوران ہر جنگ کو دیکھا ہے۔ لیکن حالیہ جنگ ان جنگوں اور تنازعات کے برعکس ہے۔
مزید پڑھیں:اسرائیل کا فلسطینیوں کو پناہ دینے والے اسکول پر حملہ، 11 افراد شہید
‘اے ایف پی’ کے ساتھ 2003 سے وابستہ محمد حمصی نے ویڈیو میں ایوارڈ کے لیے جیوری کا شکریہ ادا کیا۔ ایوارڈز کی یہ تقریب فرانس کے شہر پرپیگنان میں ہوئی ہے۔
غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کی کوریج کیلئے مجھے اور میرے ساتھیوں کو ناقابل یقین حد تک مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس میں کوئی سرخ لکیر ہے اور نہ کسی کے لیے کوئی تحفظ ۔ حتیٰ کہ دفاتر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔’