مقبول خبریں
پیرا اولمپکس؛ ایرانی اتھلیٹ سے گولڈ میڈل چھین لیا گیا، مگر کیوں؟
پیرا اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلے میں ایران کے صادق بیت صیا کو جھنڈا لہرانے پر طلائی تمغے سے محروم کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی اتھلیٹ صادق بیت صیا نے 47.64 میٹر کے نئے پیرا اولمپک ریکارڈ کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا تاہم قابلِ اعتراض پرچم لہرانے پر اِن سے میڈل چھین لیا گیا۔
انکی دوسرے چاندی کا تمغہ جیتنے والے بھارت کے نودیپ سنگھ کو گولڈ میڈل سے نواز دیا گیا۔
مزید پڑھیں: آئرش کرکٹر جگر کی خرابی کے باعث اسپتال منتقل، حالت تشویشناک
ایرانی اتھلیٹ صادق بیت صیا کو پیرا اولمپک کی قانونی کمیٹی نے غیر مناسب جھنڈا دکھانے پر ایونٹ سے باہر کردیا۔
دوسری جانب ہریانہ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ پیرا ایتھلیٹ نودیپ سنگھ نے 47.32 کی جیولین تھرو کی تھی جبکہ عراق کے نخیلاوی ولڈان (40.46) نے کانسی کا تمغہ جیتا۔