مقبول خبریں
چیٹ جی پی ٹی 4 کے مقابلے میں سُپر کمپیوٹر متعارف
ایلون مسک نے اے آئی پر مبنی چیت جی پی ٹی 4 کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنا نیا سپر کمپیوٹر ’کولوسس‘ آن لائن متعارف کرا دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لیبر ڈے ویک اینڈ پر لانچ کیا گیا ’کولوسس‘ ایکس اے آئی کے بڑے زبان ماڈل (ایل ایل ایم) گروک کو تربیت دینے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کا مقصد اوپن اے آئی کے جی پی ٹی-4 کا مقابلہ کرنا ہے۔
مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہو کر ایلون مسک کو کیا عہدہ دیں گے؟
ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ سپر کمپیوٹر ’کولوسس‘ دنیا کا سب سے طاقتور مصنوعی ذہانت تربیتی نظام ہے۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں این ویڈیا کے 50 ہزار جدید ایچ 200 چپس حاصل کرکے اس کی صلاحیت کو دوگنا کرنے کا منصوبہ ہے، جو اس وقت استعمال ہونے والے ایچ 100 ماڈلز سے دوگنا طاقتور ہیں۔