مقبول خبریں
مورگن فری مین نے جنسی ہراسانی پر خواتین سے معافی مانگ لی
ہالی ووڈ کےممتاز اداکار مورگن فری مین نے برے رویے اور جنسی ہراسانی کے الزامات پر خواتین سے معافی مانگ لی۔
ایک اعلامیے میں ان کا کہنا تھا کہ میں ایسا انسان نہیں مگر کسی کو دکھ پہنچا ہے تو معافی مانگتا ہوں۔
مورگن کے ساتھ کام کرنے والے 16 افراد نے امریکی ٹی وی چینل سی این این کی ایک رپورٹ میں ان کے رویے کے حوالے سے شکایت کی۔
ایک پروڈکشن اسسٹنٹ نے مورگن پر 2015 میں دست درازی کا الزام لگایا تھا۔