ہفتہ، 25-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/25هـ (25-01-2025م)

پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے حوالے سے شہبازشریف اور محمود الرشید کی ملاقات بے نتیجہ نکلی

25 مئی, 2018 11:38

لاہور: پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے لئے شہبازشریف اور پی ٹی آئی کے میاں محمود الرشید کے مابین ہونے والی ملاقات میں کسی نام پر اتفاق نہ ہوسکا۔
جی نیوز کے مطابق پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کی پہلی ملاقات بے نتیجہ نکلی اور کسی نام پر اتفاق نہ ہوسکا۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کے لیے شہباز شریف اور محمود الرشید کی ملاقات مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ہوئی، جس میں حکومت کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ جبکہ محمود الرشید کے ہمراہ تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سبطین خان بھی موجود تھے۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کا کہنا تھا کہ حکومت اوراپوزیشن نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے 2 ، 2 نام دیئے، جن میں سے 2 ناموں پر کچھ حد تک اتفاق پایا گیا ہے اور ملاقات میں بھی ایک حکومتی نام اور دوسرے اپوزیشن کے نام زیربحث رہے تاہم کسی نام پر اتفاق نہ ہوسکا۔
محمود الرشید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف سے مشاورت کےلیے وقت مانگا ہے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top