ہفتہ، 12-اکتوبر،2024
ہفتہ 1446/04/09هـ (12-10-2024م)

مقبول خبریں

عیدالاضحی پر کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ فیصلہ ہوگیا

11 جون, 2024 15:43

کابینہ ڈویژن نے عیدالاضحی کی تین روزہ تعطیلات کی سمری وزیراعظم شہاز شریف کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے 17 سے 19 جون تک چھٹیوں کی سمری وزیراعظم کو بھجوائی ہے جس پر جلد وزیر اعظم دستخط کرکے منظور کرلیں گے۔

وزیراعظم عیدالاضحی کی تعطیلات کے حوالے سے سمری کی حتمی منظوری دیں گے، واضح رہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد سرکاری ملازمین پانچ چھٹیوں سے مستفید ہوں گے۔

مزید پڑھیں:عید کے موقع پر ٹرین کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان

جن سرکاری دفاتر میں ہفتہ اور اتوار کو سرکاری چھٹی ہوتی ہے وہ ملازمین عید پر پانچ چھٹیاں منائیں گے جبکہ صرف اتوار کو چھٹی کرنے والے دفاتر کے ملازمین چار چھٹیاں کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف سمری کا جائزہ لینے کے بعد عید کی چھٹیوں کی منظوری دیں گے۔

کابینہ ڈویژن وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد عید کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top