مقبول خبریں
پاکستانی کرکٹرز کی ناکامی کا بدلہ قومی باڈی بلڈرز نے لے لیا
کرکٹ کے میدان سے اچھی خبر نہیں ملی تاہم باڈی بلڈنگ میں پاکستان نے بھارت کی پینسٹھ سالہ برتری ختم کردی۔
قومی تن ساز زاہد خان نے فیورٹ اور تجربہ کار بھارتی تن ساز نیتن چندیلا کو شکست دیکر پہلی بار مسٹر ساؤتھ ایشیاء کا ٹائٹل پاکستان کے نام کردیا۔
90 کلو گرام کیٹیگری میں شاہ نواز خان نے پہلے گولڈ میڈل سمیت اوور آل کٹیگری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اس جکے علاوہ دیگر مقابلوں میں بلال احمد اور محمد راحیل گولڈ جب کہ عمرالعیس نے براونز میڈل جیتنے میں کامیاب رہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم معرکے میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی تھی۔