ہفتہ، 9-نومبر،2024
جمعہ 1446/05/06هـ (08-11-2024م)

انار دانے کی چٹنی کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے

10 جون, 2024 14:40

آج ہم آپ کیلئے لارہے ہیں مزیدار انار دانے کی چٹنی کی آسان ترکیب جس سے آپ گھر میں بناکر لطف لے سکتے ہیں۔

انار دانے کی چٹنی ہاضمے کیلئے بھی مفید سمجھی جاتی ہے اور گرمی میں بھی کھانے کا لطف اٹھایا جاسکتا ہے، انار دانے کی چٹنی میں مندرجہ اجزاء شامل کیے جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:آلو چنے کی ترکاری کا راز، جو کھائے انگلیاں چاٹتا رہ جائے

ترکیب:

انار دانہ کو دھو کر بھگو دیں، پھر بلینڈر جگ میں تمام اجزاء شامل کریں اور اچھی طرح سے بلینڈ کرلیں۔ انار دانے کی چٹنی کا آسان نسخہ۔

اجزاء

سب سے پہلے انار دانہ1کپ ڈالا جائے پھر پودینہ کے پتے 1کپ شامل کیا جائے۔ اسی طرح ہرا دھنیا1/2گڈی شامل کی جائے۔

ان سب کے شامل کرنے کے بعد ہری مرچ5 – 6عدد شامل کی جائے اسی کے ساتھ ساتھ کٹھائی کیلئے لیموں کا رس4 – 5 کھانے کے چمچے شامل کیے جائے۔

برائون شوگر1چائے کا چمچہ شامل کریں اور پھر حسب ذائقہ نمک شامل کیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top