مقبول خبریں
تمہارے پاس سے اس قسم کے کھلاڑی کہاں چلے گئے” نوجوت سدھو کا سوال”

ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے قبل نوجوت سنگھ سدھو کی سابق کپتان شاہد آفریدی سے ملاقات اور گلے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
دونوں کرکٹرز پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے نیویارک کے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود ہیں، دونوں سابق کرکٹرز نے ایک دوسرے کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور گلے لگالیا۔
اس موقع پر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ ہینڈسم آفریدی! کیا تم نے ان سے زیادہ ذہین کسی کو دیکھا ہے؟، جس پر آفریدی نے جواب دیا کہ پاجی کے ساتھ ہمنے بہت کرکٹ کھیلی ہے۔
مزید پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر سابق کرکٹرز برس پڑے
سدھو نے ویڈیو میں پاکستانی مداحوں سے سوال کیا کہ "تمہارے پاس سے اس قسم کے کرکٹرز کہاں چلے گئے”۔
واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کے اہم معرکے میں پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔