مقبول خبریں
ریما خان بھی رواں سال فریضہ حج ادا کرنے والےخوش نصیبوں میں شامل

پاکستانی فلم انڈسٹری کے سابق معروف اداکارہ ریما خان بھی رواں سال فریضہ حج ادا کرنے والوں خوش نصیب افراد کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔
حج کے خصوصی ایام کا آغاز ہوتے ہی عازمین حج کی ادائیگی کیلئے مکہ روانہ ہورہے ہیں، رواں سال فریضہ حج ادا کرنے والے لاکھوں خوش نصیبوں میں جہاں پاکستانی نامور شخصیات بھی شامل ہیں وہیں سابقہ اداکارہ ریما خان نے بھی اپنے مداحوں کو خوشی کی خبر سے آگاہ کردیا۔
انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں عبایا پہنے ہوئے چہرے پر ماسک لگائے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ کیپشن میں لکھا کہ الحمدللّٰہ جمعہ کی صبح مدینہ پاک پہنچی ہوں۔
مزید پڑھیں: کبریٰ خان پاکستان کے کس کرکٹر کو پسند کرتی ہیں؟
ریما خان کی جانب سے اس خبر کے سامنے آتے ہی شوبز سے وابستہ نامور شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کردی۔
View this post on Instagram