مقبول خبریں
عاطف اسلم کے ساتھ وویک اوبرائے کی ڈانس ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اسٹار وویک اوبرائے نے حال ہی میں پاکستانی لیجنڈری گلوکار عاطف اسلم کے ایک گانے پر رقص کرکے مداحوں کو خوش کردیا۔
پاکستانی گلوکار کے ساتھ وویک اوبرائے کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے صارفین بہت پسند کر رہے ہیں۔
ابوظہبی میں کنسرٹ کے دوران عاطف اسلم نے وویک اوبرائے کو اسٹیج پر پرفارم کرنے کی دعوت دی تو بھارتی اداکار اسٹیج پر آئے اور جوش و خروش سے رقص کیا۔
تقریب میں موجود پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے بھی مداحوں کے ساتھ تالیاں بجاتے ہوئے ان لمحات سے لطف اٹھایا۔
بھارتی یوٹیوب چینل کو انٹرویو کے دوران دبئی میں مقیم وویک اوبرائے نے پاکستانی مداحوں کی مہمان نوازی کو سراہا۔ انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔
View this post on Instagram
انٹرویو میں وویک کو اپنی سیڈان میں بیٹھ کر ایک میزبان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
اس موقع پر جب بالی ووڈ اداکار کا سڑک پر پاکستانی مداحوں سے سامنا ہوا تو انہوں نے انگریزی میں "آئی لو یو” کہہ کر اوبرائے کی تعریف کی، اداکار مسکرا کر مہربان الفاظ کے لئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔