مقبول خبریں
دو کمروں پر مشتل دنیا کی سب سے چھوٹی جیل کہاں واقع ہے؟

فرانس کے قریب برطانوی زیر انتظام جزیرے سارک میں واقع دنیا کی سب سے چھوٹی جیل 1856 میں قائم کی گئی تھی جو اب بھی زیر استعمال ہے۔
سارک کی یہ جیل دکھنے میں دو کمروں کا چھوٹا سا گھر دکھا ئی دیتی ہے جن کی پیمائش صرف چھہ بائی چھہ فُٹ ہے۔
دونوں کمروں میں چھوٹے لکڑی کے بستر ہیں جن پر قیدیوں کے سونے کے لیے پتلے گدے ڈالے گئے ہیں۔
یہاں قیدیوں کو زیادہ سے زیادہ دو دن ہی رکھا جاتا ہے جس کے بعد انہیں پڑوسی جزیرے گرنسی پر واقع بڑی جیل میں منتقل کردیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہاتھوں سے ہزاروں ملی میٹر پانی منتقل کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
اس جیل کو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کا سب سے چھوٹا جیل کے اعزاز سے بھی نوازا ہے۔