مقبول خبریں
فیصل آباد میں عدالت کے باہر ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

فیصل آباد میں سیشن کورٹ کے باہر ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
حکام کے مطابق سیشن عدالت کے باہر گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جب کہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں ایک عدالتی اہلکار بھی شامل ہے جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
سی پی او گیٹ پر کھڑی پنجاب پولیس نے بروقت جوابی فائرنگ کی اور دو ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی کے قریب فائرنگ، ملزم گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی تاہم مرنے والے شخص اور ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی۔