اتوار، 13-اکتوبر،2024
ہفتہ 1446/04/09هـ (12-10-2024م)

مقبول خبریں

مرغی کا کونسا حصہ کھانا صحت کیلئے خطرناک ہے؟

28 مئی, 2024 17:03

آج کل مرغی یعنی چکن کا گوشت بچوں سمیت بڑوں کو انتہائی پسند ہے کہ وہ اب ہر پکوان میں اسے شامل کرنے کی خواہش کرتے ہیں۔

پیزا سے لے کر زنگر برگر اور حتیٰ کہ پاکستانی پکوانوں تک ہر چیز میں چکن موجود ہے مگر اس کا کھانا صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔

مرغی کو اس کی لذت اور کم وقت میں پکنے کی وجہ سے کئی لوگ بہت صحت بخش غذا سے تعبیر کرتے ہیں، اگرچہ ایسا ہے بھی لیکن اس کا بہت زیادہ استعمال جسم کے ہارمونز میں تبدیلی کا باعث بن سکتا ہے۔

چکن کی جلد کھانا آپ کی صحت پر مضر اثرات مرتب کرتا ہے جب کہ مرغی کے  کے اس حصے کا استعمال آپ کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ مرغی کی جلد میں ایسا کیا ہے جو نقصاندہ ہوسکتا ہے، تو اس کا جواب سادہ سا ہے چکن کی جلد میں بہت زیادہ نقصان دہ چکنائی ہوتی ہے جو کوئی غذائیت فراہم نہیں کرتا لیکن صرف کھانے میں ذائقہ دار ہوتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر مرغی کے جسم کا کوئی حصہ مکمل طور پر بیکار ہے تو وہ اس کی جلد ہے جبکہ دکاندار چکن کی جلد پر کیمیکل اسپرے کرتے ہیں تاکہ وہ  پرکشش نظر آسکے۔

اگر آپ چکن کی کھال کھانے کے شوقین ہیں تو جان لیں کہ چکن کی کھال کھانے سے جسم میں نقصان دہ چربی جمع ہونے اور وزن میں اضافے کا بہت زیادہ امکان ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ چکن کو اس کی کھال سمیت کھانے سے ہائی بلڈ پریشر اور امراض قلب جیسے امراض کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top