ہفتہ، 12-اکتوبر،2024
ہفتہ 1446/04/09هـ (12-10-2024م)

مقبول خبریں

چیئرمین نیب طلبی؛ قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس پھر ملتوی

22 مئی, 2018 09:22

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ۔
جی نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو آج قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں پیش ہونا تھا تاہم اجلاس چیئرمین کمیٹی چوہدری اشرف کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔ قائمہ کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو نوازشریف پر 4 ارب 90 کروڑ ڈالر بھارت بھیجنے کے بیان پر وضاحت دینے کے لیے پیش ہونا تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران مائزہ حمید کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا
اس سے قبل 16 مئی کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے شرکت سے معذرت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ میری پہلے سے میٹنگ اور مصروفیات طے تھیں، اس لیے اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتا، کمیٹی میں پیش ہونے کے لیے مناسب وقت دیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top