ہفتہ، 12-اکتوبر،2024
ہفتہ 1446/04/09هـ (12-10-2024م)

مقبول خبریں

ذائقہ دار عالمگیری قورمہ کیسے بنائیں؟

18 مئی, 2024 16:32

ویسے تو آپ روایتی قورمہ روز مرہ کی زندگی یا شادی کی تقریبات میں کھاتے ہوں گے لیکن لذیز اور منفرد انداز سے بنایا جانے والا عالمگیری قورمہ آپ کو اپنا دیوانہ بنا دے گا۔

ذیل میں دی گئی لذیز پکوان کی ترکیب کی مدد سے آپ بھی عالمگیری قورمہ اپنے گھر میں بنا کر اپنے پیاروں اور اہل خانہ کو خوش کر سکتے ہیں۔

سب سے پہلے بادام  پستہ کو اُبال کر ان کے چھلکے ہٹا لیے جائیں اور پھر پین میں گھی گرم کرکے اس میں پیاز کو برائون کرکے نکا ل لیں اور پیس کر دہی میں شامل کرلیں۔

پھر اس ہی تیل میں ثابت گرم مصا لحہ شامل کرکے ہلا دیں، اس کے بعد ادرک لہسن پیسٹ شامل کرکے بھونیں جس کے بعد اس میں مرغی ، مٹن یا بیف اپنی پسند کے مطابق گوشت کو شامل کرکے تیز آنچ پر پکائیں۔

اب اس میں دہی اور تمام مصالحے شامل کرکے تھوڑا پکائیں اور اس میں حسبِ ضرورت پانی شامل کرکے ڈھکن ڈھانک دیں اور اتنا پکائیں جب تک گوشت گل نہ  جائے۔

سب سے آخر میں قورمہ گھی چھوڑدے تو ایک پین میں بادام پستہ اور کا جوکو گھی کیے ساتھ فرائی کرلیں اور قورمہ میں شامل کرکے مکس کرلیں۔ اس طرح آپ بھی ذائقہ دار عالمگیری قورمے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top