مقبول خبریں
یمنی فوج کا اسرائیلی بحری جہازوں پر ڈرونز اور میزائل حملہ
یمنی فوج نے خلیج عدن اور بحر ہند میں اسرائیلی مفادات کے حامل بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بحرہند میں ایم ایس سی وکٹوریہ نامی جہاز، جب کہ خلیج عدن میں ایم ایس سی ڈیاگو اور ایم ایس سی جینا پر بیلسٹک میزائل اور ڈرونز داغے گئے ہیں۔
امریکی میری ٹائم نے اسرائیلی بحری جہازوں پر یمنی فوج کی جانب سے کیے گئے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جہاز اور عملہ محفوظ رہے۔
یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ ساری نے جلد اسرائیلی بندرگاہوں پر بھی حملوں کی دھمکی دی اور غزہ میں اسرائیلی حملوں کے جواب میں بحیرہ ہند میں اسرائیلی مفادات کے حامل جہازوں کا راستہ روکا ہوا ہے۔