منگل، 21-جنوری،2025
منگل 1446/07/21هـ (21-01-2025م)

مسلمان گورنر کو رام مندر میں مورتی کے سامنے سجدہ کرنا مہنگا پڑ گیا

09 مئی, 2024 13:05

بھارت  مسلمان گورنر عارف محمد خان نے بابری مسجد کی جگہ بنائے گئے رام مندر میں سجدہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُنہیں ایودھیا کے رام مندر میں مُورتی کے سامنے سجدہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے پسِ منظر میں ہندو مذہب کے نعرے بھی سُنے جاسکتے ہیں جب کہ گورنر عارف محمد خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اُنہوں نے رام مندر کا دورہ کرکے ہندو دیوتاؤں کی پوجا کی۔

بھارتی گورنر کی ویڈیو پر جہاں ہندو انتہا پسند اُنہیں سراہاتے نظر آرہے ہیں تو وہیں مسلمانوں کی جانب سے عارف محمد خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top