مقبول خبریں
‘ذہنی سکون ضروری’، امریکی ماڈل کا مس یو ایس اے ٹائٹل واپس کرنے کا اعلان
امریکی ماڈل نویلیا ووئگٹ نے مس یو ایس اے 2023 کا ٹائٹل واپس کرنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماڈل نویلیا ووئگٹ نے کہا کہ وہ میڈیکل گراوَنڈ پرٹائٹل واپس کر رہی ہیں کیونکہ ان کے خیال میں جسمانی اور ذہنی سکون سب سے زیادہ ضروری ہے۔
امریکی ماڈل کو گزشتہ سال ستمبر میں مس یو ایس اے کا اعزاز دیا گیا تھا، البتہ مس یو ایس اے کمپنی نے بھی ماڈل کے فیصلے کی حمایت کردی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نویلیا ووئگٹ کے ٹائٹل واپس کرنے کے بعد جلد ہی نئی مس یوایس اے کا اعلان کردیا جائے گا۔