مقبول خبریں
کراچی میں میٹرک کے امتحانات، دوسرا پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا

کراچی میں میٹرک امتحان کے دوسرے روز بھی امتحانی پرچہ آؤٹ ہونے کی روایت برقرار ہے انتظامیہ کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی۔
جی ٹی وی کے مطابق میٹرک امتحان کا دوسرا پرچہ بھی لیگ ہوگیا،کلاس دہم کمپیوٹر اسٹڈیز کا پرچہ شروع ہونے سے پہلے لیک ہوگیا۔
مزید پڑھیں:کراچی: میٹرک امتحان کا پہلا پرچہ سوشل میڈیا کی زینت بن گیا
ذرائع نے انشکاف کیا ہے کہ میٹرک امتحانات میں نقل مافیا کا راج نجی اسکولوں کا عملہ پرچہ لیک کرنے میں ملوث ہے، امتحان شروع ہونے سے قبل ہی پرچہ نقل مافیا کے ہاتھ لگ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں میٹرک کا پہلا پرچہ کمپیوٹر اسٹڈیز کا امتحانی مرکز پر پہنچنے سے قبل ہی سوشل میڈیا پر آؤٹ ہوگیا تھا۔
شہر قائد کراچی میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا، نویں اور دسویں جماعت کے رجسٹرڈ امیدواروں کی کل تعداد 3 لاکھ 65 ہزار 102 ہے۔
کراچی میں ایک سال بعد میٹرک امتحانات کا آغاز ہوتے ہی تعلیمی بورڈ کی نااہلی سامنے آگئی، پہلے ہی روز کمپیوٹر اسٹڈیز کا پرچہ مرکز پر پہنچے سے پہلے ہی ساڑھے 8 بجے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
میٹرک بورڈ کے امتحانات میں پرچہ آؤٹ ہونے کی روایت برقرار ہے، میٹرک بورڈ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، میٹرک کا پہلا پرچہ کمپیوٹر اسٹڈیز واٹس اپ گروپ پر وائرل ہوگیاتھا۔
ثانوی بورڈ کے امتحانات 31 مئی کو اختتام پذیر ہونگے جبکہ رواں سال امتحانی مراکز کی تعداد 505 ہے، سینٹر جیل میں بھی ایک امتحانی مرکز قائم کیا گیا ہے، سینٹرل جیل میں 22 طلبہ امتحانات میں حصہ لیں گے۔
اس سال بورڈ نے تمام طلبا و طالبات اور اساتذہ کی آسانی کیلئے آن لائن کمپیوٹرائزڈ ایڈمٹ کارڈز پر امتحانی مراکز بھی پرنٹ کر دیئے ہیں۔