مقبول خبریں
اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ،100 انڈیکس 73ہزار کی حد عبور کرگیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کے ساتھ ہوا، انڈیکس نے ایک مرتبہ پھر 73 ہزار کی حد عبور کرلی۔
تفصیالت کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے جب کہ دوسری جانب ڈالر بھی سستا ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں:ملک میں سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 262 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 73 ہزار 122 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 72 ہزار 764 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ، انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔