مقبول خبریں
کیا اداکارہ جویریہ عباسی دوسری شادی کر رہی ہیں؟ تصاویر وائرل

معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرکے ڈھکے چھپے الفاظ میں اپنی منگنی کا اعلان کر دیا۔
اداکارہ جوریہ عباسی نے انسٹا گرام پوسٹ پر مختلف تصاویر پر مشتمل ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہاتھ اداکارہ کا ہے جس میں منگنی کی انگوٹھی ہے جب کہ دوسرا کسی مرد کا ہاتھ ہے۔
مزید پڑھیں:ہوائی جہاز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر کیوں اڑتے ہیں؟
اداکارہ نے اپنی ہاتھوں میں ہاتھ تھامے مذکورہ ویڈیو پر مشتمل پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’بگننگ‘ یعنی ’آغاز‘ اور ساتھ ہی نیلے رنگ کا دل والا ایموجی بھی شیئر کیا ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، ان کی ایک بیٹی انزلہ عباسی ہے جس کی شادی انہوں نے گزشتہ برس کی ہے۔
اداکارہ جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کی شادی کے 12 برس بعد 2009 میں ان دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔