مقبول خبریں
خاتون نے دس ہفتوں میں دوسری بار کروڑوں کی لاٹری جیت لی
میساچوسٹس کے شہر ایٹلبرو سے تعلق رکھنے والی مس ولسن نے10 ہفتوں میں دوسری بار لاٹری کے ذریعے 10 لاکھ ڈالرز کا انعام جیت لیا۔
اسکائی نیوز کے مطابق کرسٹین ولسن خوش قسمت ٹکٹ ہولڈر تھیں جنہوں نے دو بار جیک پاٹ جیتا۔
مزید پڑھیں:
ہوائی جہاز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر کیوں اڑتے ہیں؟
میساچوسٹس کے شہر ایٹلبرو سے تعلق رکھنے والی مس ولسن نے ‘100 ایکس کیش’ 10 ڈالرکے ٹکٹ گیم میں حصہ لیتے ہوئے 10لاکھ ڈالر کا انعام جیتا۔
خیال رہے کہ مس ولسن نے فروری میں ‘لائف ٹائم ملینز’ 50 ڈالر (40 پاؤنڈ) کے ٹکٹ گیم میں پہلا 10 لاکھ ڈالر (796,000 پاؤنڈ) کا انعام جیتا تھا۔
جب انہوں نے اپنا پہلا انعام جیتا، تو مس ولسن نے کہا کہ وہ اپنی کچھ جیت کو ایک نئی گاڑی خرید نے کے لئے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
خاتون مس ولسن اس انعام کی آمدنی کو بچت میں لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔