مقبول خبریں
ایسی 5 چیزیں جنہیں کھا کر پُرسکون نیند آتی ہے
رات کی پرسکون نیند ہماری ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے انتہائی اہم ہے، اس لیے یہ 5 چیزیں لازمی کھائیں جس سے آپ اچھی طرح سو سکیں۔
ہماری نیند کو کئی عناصر متاثر کر سکتے ہیں جن میں ہارمونز بھی شامل ہیں، آپ نے میلاٹونن نامی ہارمون کا نام سنا ہی ہوگا جو پرسکون نیند کے لیے کافی اہمیت کا حامل ہے۔
بعض افراد اچھی نیند کے لیے میلاٹونن والی دوائیاں کھاتے ہیں تاہم ان ادویات سے سر درد، چکر آنے، متلی ہونے اور غنودگی جیسے سائڈ ایفیکٹس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اسی سلسلے میں ماہرین نت کھانے کی ایسی پانچ چیزیں بتائی ہیں جنہیں میلاٹونن سپلیمنٹ کے متبادل کے طور پر کھایا جا سکتا ہے اور نیند کو پرسکون بنایا جا سکتا ہے۔
انڈے
انڈوں میں پروٹین اور دیگر اہم غذائی اجزاء بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں، اسے کھانے سے بھی بہترین نیند آتی ہے کیونکہ انڈے میلاٹونن کا اچھا ذریعہ ہیں۔
دودھ
آپ بچپن میں رات کو سونے سے پہلے گرم دودھ پیتے ہوں گے، اس میں کیلشیئم کے علاوہ میلاٹونن بھی پایا جاتا ہے۔
مچھلی
سالمن اور سارڈین جیسی فیٹی مچھلیاں جہاں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کا بہترین ذریعہ ہیں وہیں ان میں میلاٹونن بھی کثرت سے پایا جاتا ہے۔ ان مچھلیوں میں وٹامن ڈی بھی پایا جاتا ہے۔ لہذا ہفتے میں ایک مرتبہ ان مچھلیوں کو کھانے سے نیند کا معیار بہتر ہو سکتا ہے۔
ڈرائی فروٹ
ڈرائی فروٹ میں غذائی اجزاء کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ بہت سے ڈرائی فروٹ جیسے بادام، پستہ اور اخروٹ میلاٹونن کا بہترین ذریعہ بن سکتے ہیں لہذا صحت دوست ڈرائی فروٹ کھا کر نیند کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔
چیریز
چیریز کھانے کی ایسی قدرتی چیز ہیں جو کے میلاٹونن کا بہترین ذریعہ ہیں۔ اس پھل میں نہ صرف وٹامن سی بلکہ پوٹاشیئم، کوپر، میگنیشیئم اور فائبر بھی کثرت سے پائی جاتی ہے۔ اس لیے رات میں سونے سے کچھ دیر قبل چیریز کھائیں اور نیند کو معیاری و پُرسکون بنائیں۔