مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: پولیس اہلکاروں نے احتجاجاً تمام تھانے اور چوکیاں بند کردیں

جنوبی وزیرستان لوئر پولیس اہلکاروں نے احتجاجی طور پر تمام تھانے اور پولیس چوکیاں بند کر دی ہیں۔
اہلکاروں کے مطابق گذشتہ دنوں پولیس کے زیر استعمال نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ایف سی اہلکاروں نے پکڑ لیں اور گرفتاریاں بھی ڈالی گئیں جب کہ پولیس اہلکاروں کو احتجاج کرنے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایف سی کے ایکشن پر احتجاج کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے جنوبی وزیرستان لوئر کے تمام تھانے اور چوکیوں کو بند کردیا ہے۔
اہلکاروں نے کہا کہ پولیس کا احتجاج ایف سی کی مداخلت بند ہونے تک جاری رہے گا۔