مقبول خبریں
اسرائیل میں میسی کے نام نے عمر رسیدہ خاتون کو کیسے بچایا

غزہ کی سرحد کے قریب جنوبی اسرائیل میں رہنے والی ایک 90 سالہ عمر رسیدہ خاتون نے 07 اکتوبر کے حملے کے دوران خود کو بچانے کا سہرا میسی کو دے دیا۔
غزہ جنگ شروع ہونے کے وقت ایستھر کونیو نامی خاتون اسرائیل میں تھی، انہوں نے اس ہولناک تصادم کو یاد کیا جب دو فلسطینی مسلح افراد نے ان کے گھر پر حملہ کیا۔
ان کے پورے جنگی تجربے کو ایک دستاویزی فلم میں جاری کیا گیا تھا جس میں بیان کیا گیا کہ دونوں مسلح افراد نے یہ جاننے کا مطالبہ کیا کہ اس کا خاندان کہاں ہے۔
خاتون کے مطابق انہوں نے اہلکاروں کو بتایا کہ وہ عربی یا عبرانی نہیں بول سکتی جب کہ وہ صرف ارجنٹائن کی ہسپانوی زبان جانتی ہے۔
ارجنٹائن میں پیدا ہونے والی کونیو نے کہا کہ ان میں سے ایک شخص نے پوچھا کہ ارجنٹائن کیا ہے؟
اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے انہوں نے ٹوٹے ہوئے عبرانی زبان میں عالمی فٹ بال اسٹار لیونل میسی کا حوالہ دیا۔
مسلح افراد نے جلد ہی اپنے ہتھیار ہٹا دیے اور ان میں سے ایک نے اس کے ساتھ تصویر بھی کھینچی جب کہ ایک شخص نے کہا کہ اسے میسی بہت پسند ہے اور وہ خود فٹبال میچز بھی دیکھتا ہے۔