بدھ، 13-نومبر،2024
بدھ 1446/05/11هـ (13-11-2024م)

شاہد آفریدی کا اپنی بیٹی اسمارہ کی سالگرہ کے موقع پر جذباتی پیغام

20 مئی, 2018 09:39

کراچی: سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی اسمارہ کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر نہایت جذباتی پیغام مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
شاہد آفریدی بہترین کھلاڑی ہونے کے ساتھ بہترین انسان اور بہترین والد بھی ہیں وہ اپنی چاروں بیٹیوں اقصیٰ، اجوہ، انشا اور اسمارہ سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور مصروف ہونے کے بوجود اپنی بیٹیوں کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں مناتے ہیں۔
گزشتہ رات انہوں نےا پنی سب سے چھوٹی بیٹی اسمارہ آفریدی کی چھٹی سالگرہ منائی۔ سالگرہ کی تقریب میں ان کی تینوں بڑی بیٹیاں بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر شاہد

آفریدی اپنی بیٹیوں کے ساتھ نہایت خوش نظرآئے۔ شاہد آفریدی نے سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور بیٹیوں کے حوالے سے نہایت جذباتی پیغام شیئر کیا۔
شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر لکھاکہ وہ آج اپنی بیٹی اسمارہ کی چھٹی سالگرہ منارہے ہیں، ماشااللہ، بیٹیاں خدا کی رحمت ہوتی ہیں، ہمیں ہمیشہ اپنے گھروالوں اور اپنے پیاروں کے ساتھ چھوٹی چھوٹی خوشیاں منانے کیلئے وقت نکالنا چاہئیے اور ان لمحات کیلئے شکر اداکرنا چاہئیے۔ اسمارہ کو بہت سارا پیار۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top