مقبول خبریں
نواز شریف کا عید سے قبل لندن جانے کا فیصلہ
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے عید الفطر سے قبل لندن جانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف رمضان کے آخری عشرے میں سعودی عرب اور لندن جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، حسن اور حسین نواز کا بھی ان کے ہمراہ روانگی کا امکان ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا بھی عمرے کی سعادت کے لئے سعودی عرب جانے کا امکان ہے جب کہ نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے بعد لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔
ن لیگ ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف لندن میں اپنا چیک اپ کروائیں گے اور وہاں کچھ عرصہ قیام کے بعد پاکستان پہنچیں گے۔