اتوار، 9-فروری،2025
ہفتہ 1446/08/09هـ (08-02-2025م)

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مخلتف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

19 مارچ, 2024 09:02

کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی گہرائی 35 کلو میٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلےکا مرکز کوئٹہ کے جنوب مغرب میں 150 کلو میٹر دور تھا۔

زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ کے علاوہ نوشکی، چاغی، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، مستونگ، دالبدین سمیت دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے بعد ریسکیو حکام کو ہائی الرٹ کر دیا، البتہ  تاحال کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top