مقبول خبریں
سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپے کی کمی

سونے کی مقامی و عالمی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی ہوئی جس کے فی تولہ سونا 2 لاکھ 26 ہزار 900 روپے پر آگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے کی کم ہوکر ایک لاکھ 94 ہزار 530 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں 5 ڈالر سستا ہو کر فی اونس سونا 2170 ڈالرز کا ہوگیا ہے۔