مقبول خبریں
صحافیوں نے ہیڈ کوچ ملتان سلطانز کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کیوں کیا؟وجہ سامنے آگئی
پاکستان سپر لیگ نائن کے فائنل سے پہلے کراچی میں اتوار کی شب اسپورٹس کور کرنے والے صحافیوں نے ملتان سلطانز کی انتظامیہ کے رویے پر ہیڈ کوچ عبدالرحمن کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منیجر نے صحافیوں کی درخواستوں کو قبول کرنے سے انکار کر دیا اور دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جو لوگ یہاں رہنے کے لیے تیار نہیں ہیں وہ بغیر کسی مسئلے کے یہاں سے جا سکتے ہیں۔
صحافیوں کے مطابق ہیڈ کوچ عبدالرحمن سوالات کا جواب دیئے بغیر ہی نشست سے اٹھ گئے تھے۔
صحافیوں کا کہنا ہے کہ ملتان سلطان کے منیجر احسن ناگی کا رویہ بہتر نہیں تھا، وہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے ساتھ میڈیا منیجر تھے۔