منگل، 5-نومبر،2024
منگل 1446/05/03هـ (05-11-2024م)

برطانوی شہزادہ پرنس ہیری اور ہالی ووڈ اداکارہ میگھن مارکل شادی کے بندھن میں بندھ گئے

19 مئی, 2018 12:16

برمنگھم: ونڈسر کے شاہی محل میں برطانوی شہزادہ پرنس ہیری اور ہالی ووڈ اداکارہ میگھن مارکل شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
برطانیہ کے ونڈسر محل میں شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے، شادی کی تقریب میں 600 مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔
شادی کی تقریب میں کیٹ مڈلٹن کی بہن، فٹبالر ڈیوڈ بیہکم، پریانکا چوپڑا اور اداکار جارج کلونی سمیت عالمی شہرت یافتہ شخصیات تقریب میں شریک ہیں۔


شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو شادی سے قبل ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس کے خطابات دیے گئے ہیں۔
میگھن مارکل اپنی والدہ کے ہمراہ چیپل پہنچیں، ان کےعروسی لباس کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار ڈالرز بتائی جارہی ہے۔


شہزادہ ہیری اپنے بھائی شہزادہ ولیم کے ہمراہ سینٹ جارج چیپل پہنچے۔ اس موقع پر دونوں بھائی مکمل فوجی لباس میں ملبوس ہیں۔


ہیری اور میگھن 2016 سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں تاہم ستمبر 2017 میں وہ پہلی مرتبہ جوڑے کے طور پر دنیا کے سامنے آئے تھے اور نومبر 2017 میں دونوں کی منگنی ہوئی تھی۔


شادی کے موقع پر خصوصی کیک بھی تیار کیا گیا جس کی مالیت 71 ہزار 600 ڈالرز ہے۔

1 thought on “برطانوی شہزادہ پرنس ہیری اور ہالی ووڈ اداکارہ میگھن مارکل شادی کے بندھن میں بندھ گئے”

  1. Pingback: پریانکا چوپڑاکی بنگلہ دیش میں مقیم مظلوم روہنگیا مہاجرین سے ملاقات | The GTV Network – جی ٹی وی نیٹ ورک

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top