مقبول خبریں
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

پاکستان میں سونےکی قیمت میں 1800 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1800 روپےکمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 28 ہزار300 روپے پر آگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1544 روپےکم ہو کر ایک لاکھ 95 ہزار 730 روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 18 کمی سے 2 ہزار 179 ڈالرز فی اونس ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔