بدھ، 6-نومبر،2024
بدھ 1446/05/04هـ (06-11-2024م)

محکمہ موسمیات کی آئندہ 6 روز تک کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی

18 مئی, 2018 08:25

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ 6 روز تک کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے اور شہر میں ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری بھی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج اور کل سمندری ہوائیں منقطع ہونے کا امکان ہے اور آج درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ دوپہر ساڑھے 12 بجے کراچی کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جب کہ گرمی کی شدت (ہیٹ انڈیکس)40 ڈگری محسوس کی جارہی ہے۔ دن گزرنے کے ساتھ درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کردی جب کہ ہیٹ ویو 6 دن جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے انتظامات کی ہدایت کردی گئی ہے اور کراچی انتظامیہ، کے الیکٹرک، پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کو ایڈوائزری بھیج دی گئی ہے، متعلقہ ادارے پانی اور بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیکریٹری ہیلتھ اور کمشنرکو فون کرکے موبائل اسپتال سروس کو متحرک کرنے کی ہدایت کی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے ہدایت دی کہ ہیٹ اسٹروک سینٹر پر ادویات اور ڈاکٹرز کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔

1 thought on “محکمہ موسمیات کی آئندہ 6 روز تک کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی”

  1. Pingback: شہر قائد میں ہیٹ ویو کی وجہ سے شدید گرمی کی لہر جاری | The GTV Network – جی ٹی وی نیٹ ورک

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top