مقبول خبریں
بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 افرادشہید
راولپنڈی: بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کرکے 3 بچوں سمیت 4 افراد کو شہید کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فورسز نے علی الصبح شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خاتون اور 3 بچے شہید ہوگئے جب کہ فائرنگ میں 10 شہری زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان رینجرز پنجاب نے دشمن کی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا اور فائرنگ کرنے والی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ نشانہ بنائی جانےوالی بھارتی چیک پوسٹوں میں آگ لگ گئی۔ ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
Pingback: پاکستان کے لیے جاسوسی پر بھارتی سفارت کار مادھوری گپتا کو تین سال قید کی سزا | The GTV Network – جی ٹی وی نیٹ ورک