جمعہ، 7-فروری،2025
جمعہ 1446/08/08هـ (07-02-2025م)

سرفراز بگٹی کا بلوچستان کے مسائل پر تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کا اعلان

04 مارچ, 2024 17:57

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے کے مسائل پر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ لیکر چلنے کا اعلان کردیا۔

جی ٹی وی نیوز کے پروگرام جی فار غریدہ میں بات کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں سب سے زیادہ گورننس کو ترجیح دینا چاہتا ہوں، کوشش کریں گے لوگوں کے مسائل کرپشن کی نذر نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری کسی سے بدلے کی نیت نہیں، پر امن مشاورت سے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے، بلوچستان کے مسائل پر ساری جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ہر ایک کے ساتھ پر امن مذاکرات سے مسئلے حل کریں گے، البتہ گوادر سے پانی نکالنے کی ہدایت کی ہے، وہاں سول انتظامیہ کے ساتھ پاک فوج بھی مدد کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ گوادر کی صورتحال پر سب اداروں کی خدمات قابل تعریف ہیں جب کہ ہم وفاق کے ساتھ مضبوط اکائی کی طرح کھڑے ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top