مقبول خبریں
اُمِ علی

اجزا ء:
باقر خانی 5 – 6عدد
دودھ 2کپ
چینی 6 کھانے کے چمچے
انڈے 3عدد
کریم 1کپ
دار چینی پاؤڈر 1چُٹکی
عرقِ گلاب 2 چائے کے چمچے
لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچے
بادام (چوپڈ) گارنیشنگ کیلئے
پستہ (چوپڈ) گارنیشنگ کیلئے
ترکیب:
پین میں دود ھ اورچینی ڈال کر مکس کرلیں اور اسے اتنا پکائیں کہ چینی حل ہوجائے، اب اس میں انڈے شامل کرلیں اور اچھی طرح سے مکس کرلیں۔
پھر دار چینی پا ؤ ڈر، عرقِ گلاب، بادام، پستہ، لیموں کا رس اور کریم شامل کر کے مکس کر یں اور اُتار لیں۔
اوپر سے باقر خانی کوتوڑ کر ڈال دیںاور بچے ہوئے بادام پستہ بھی ڈال دیں۔ اب اسے 1/2گھنٹے پہلے سے گرم اوون میں 200C پر اتنا بیک کریں کہ گولڈن کلر آجائے نکال کر سروو کریں۔
یہ پڑھیں: چکن تندوری پیزا