مقبول خبریں
مزیدار بیف کورمہ

اجزا ء:
بیف (بون لیس ) 1کلو
ادرک لہسن کا پیسٹ 2کھانے کے چمچے
پیاز (چوپڈ) 2عدد
دہی 1پائو
لال مرچ پاؤڈر 2کھانے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1چائے کاچمچ
زیرہ پاؤڈر 1/2چائے کاچمچ
ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
ثابت گرم مصا لحہ 1/2کپ
ڈرائی فروٹ 1/2کپ
گھی 1کپ
نمک حسبِ ذائقہ
ترکیب:
بادام، پستوں کو بوائل کرکے انکے چھلکے اُ تار لیں، پین میں گھی گرم کرلیں اور اس میں پیاز کو برائون کرکے نکا ل لیں۔
اس کے بعدبرائون کی ہوئی پیاز کو پیس کر دہی میں شامل کرکے مکس کرلیں اور ایک طرف رکھ دیں۔
پھر اسہی تیل میں ثابت گرم مصا لحہ شامل کرکے کڑ کڑ الیں، پھر اس میں ادرک لہسن پیسٹ شامل کرکے بھونیں۔
اب اس میں گوشت شامل کرکے تیز آنچ پر بھونیں، پھر اس میں دہی اورتمام مصالحے شامل کرکے پکائیں ۔
پھر اس میں حسبِ ضرورت پانی شامل کرکے ڈھکن ڈھانک دیں اور اتنا پکائیں کہ گوشت گل جائے۔ قورمہ گھی چھوڑدے توایک پین میں بادام ‘ پستہ اور کا جوکو گھی کیساتھ فرائی کرلیں اور قورمہ میں شامل کرکے مکس کرلیں اور ڈش آئوٹ کرکے سرو کریں۔