منگل، 5-نومبر،2024
منگل 1446/05/03هـ (05-11-2024م)

پاکستان نے کبھی اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دی

14 مئی, 2018 17:11

اسلام آباد : وزیراعظم شاہدخاقان عباسی پریس کانفرنس میں نواز شریف کے متنازع بیان پر وضاحتیں دیتے ہوئے کہا کہ آج نوازشریف سے ملاقات ہوئی، نوازشریف نے ملاقات میں بیان کی تردید کی ہے، قومی سلامتی کمیٹی میں نوازشریف کے بیان کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کبھی نہیں کہا حملہ آور پاکستان سے تھے، ممبئی حملے کےملزمان پاکستان سے نہیں تھے، پاکستان نے کبھی اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دی۔

شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں بھارتی پروپیگنڈےکاحصہ نہیں بنناچاہئے، طویل انٹرویو میں سے 3سطروں کواچھالا گیا ، نوازشریف نے کہا میرےبیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، نوازشریف نے بتایا ممبئی حملے پر تنظیموں کی بات کی نہ کوئی مفروضہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کہا ملکی سرزمين کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، وزيراعظم کے طور پر بھی قائم تھا اب بھی قائم ہوں، نان اسٹيٹ ايکٹر کے حوالے سے رپورٹنگ ٹھيک نہيں، قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کی مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی ميڈيا نے بيان کوتوڑمروڑکرپيش کيا گیا، سول ملٹری تعلقات ميں تناؤپيدا ہوتا رہتا ہے، حقائق سامنے آنے پر تحفظات دور ہو جاتے ہيں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top