ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

موسیٰ خیل میں 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کردیا گیا

26 اگست, 2024 09:23

بلوچستان کے ضلع موسی خیل کے علاقے راڑہ شم میں 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کے مطابق تمام افراد کو ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا جب کہ فائرنگ سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

ایوب اچکزئی کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگاکر مسافروں کو بسوں سے اتارا اور انہیں گولیاں ماریں۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ مسلح افراد نے فائرنگ کے علاوہ 10 گاڑیوں کو بھی آگ لگا دیں جب کہ پولیس، لیویز موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر موسیٰ خیل نجیب کاکڑ کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق پنجاب سے ہے۔

موسیٰ خیل حملہ پنجاب کے لوگوں کو نشانہ بنانے والے اسی طرح کے حملے کے تقریبا چار ماہ بعد ہوا ہے۔

اپریل میں نوشکی کے قریب ایک بس سے نو مسافروں کو اتار کر مسلح افراد نے ان کے شناختی کارڈ چیک کیے جس کے بعد انہیں گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

گزشتہ سال اکتوبر میں بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے چھ مزدوروں کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

اسی طرح کا ایک اور واقعہ 2015 میں پیش آیا جب تربت کے قریب مزدوروں کے ایک کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کرکے 20 تعمیراتی کارکنوں کو قتل اور تین کو زخمی کیا تھا، مرنے والوں کا تعلق سندھ اور پنجاب سے تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top