مقبول خبریں
وفاقی حکومت کا غیرملکیوں کی سیکیورٹی کیلئے فوری انتظامات کرنے کا حکم
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے غیرملکیوں خصوصاً چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے فوری انتظامات کرنے کا حکم دے دیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو بھی مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ اور وفاقی سیکریٹری داخلہ تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا دورہ کریں، چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے سلسلے میں اجلاس منعقد کریں، چینی شہریوں کی فُول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنائیں، وفاقی وزارت داخلہ آزاد کشمیر حکومت کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرے گی، تاکہ چینی شہریوں کی نقل وحمل کو یقینی بنایا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
مراسلے کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت فوری طور پر وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے دیامر بھاشا ڈیم پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے بھیجی گئی این او سی کو جاری کرے، چینی حکام کو آگاہ کیا جائے کہ حکومت پاکستان نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لئے کیا اقدامات کئے ہیں، تمام چیف سیکریٹریز اور انسپیکٹرز جنرل غیرملکی خصوصاً چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ناقابل قبول ہوگی، غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے لئے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ قائم کیا جائے اور اس کے لئے فنڈز مختص کئے جائیں۔