مقبول خبریں
حکومت کا کھیلوں کو اسپانسر کرنے والے اداروں کو ٹیکس ریلیف دینے کا عندیہ
لاہور: حکومت نے کھیلوں کو اسپانسر کرنے والے اداروں کو ٹیکس میں ریلیف دینے کا عندیہ دے دیا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مناسب حوصلہ افزائی کیے بغیر کھیلوں کی ترقی ممکن نہیں، حکومت کھیلوں کی پروموشن کیلیے تمام وسائل بروئے کار لانے کے لیے کوشاں ہے۔
آسٹریلیا میں شیڈول دولت مشترکہ گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسپورٹس کو اسپانسر کرنے والے اداروں کو حکومت ٹیکس میں ریلیف دینے کے بارے میں غور کر رہی ہے۔