مقبول خبریں
سکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

بنوں: سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، جس کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواہ کے شہر بنوں کینٹ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کے اندر تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے، آپریشن کے دوران میجر سمیت 7 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لکی مروت میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید
ذرائع نے بتایا کہ کمپاؤنڈ کے اطراف میں کلیئرنس آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے، آپریشن کے دوران ڈرون کا بھی استعمال کیا گیا۔